اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئندہ انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کریگا: وزیراعظم

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی، الیکشن اکتوبر، نومبر جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان کرے گا۔

پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزرائے اعظم آتے جاتے رہتے ہیں، پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ قائم دائم رہنا چاہیے، تعلیم کا فروغ سیاست نہیں عبادت ہے، جو بھی نئی حکومت آئے وہ تعلیم کو ترجیحی بنیاد پر فروغ دے۔

انہوں نے کہا کہ آج آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس ہے، دعا کریں آج ہمارا آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہو جائے، یہ لمحہ فخریہ نہیں یہ لمحہ فکریہ ہے، قومیں مشکلات میں اپنی کمر کستی ہیں، جاپان اور جرمنی سے زیادہ طاقتور مثالیں کوئی نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم فیصلہ کرلیں ایک ہو جائیں، آج ہم جگہ جگہ جا کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ادھار مانگ رہے ہیں، آئی ایم ایف کی منتیں کر رہے ہیں، زندگی بسر کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ برے وقت میں چین نے ہمارا ہاتھ تھاما، چین کو محسوس ہو گیا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے جس پر اس نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا، چین نے گزشتہ 3 ماہ میں ہمیں 5 ارب ڈالر واپس کیا، سعودی عرب نے کل 2 ارب ڈالر خزانے میں جمع کروایا، ان شاءاللہ یو اے ای سے بھی 1ارب ڈالر پہنچ جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے