اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم عاشور کس دن ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محرم کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اس طرح یکم محرم 19 جولائی بروزبدھ اور عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سنٹر کے مطابق کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے 17 منٹ ہوگی، چاند غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ تک دیکھا جا سکتا ہے، چاند نظر آنے کے لئے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے جبکہ اس دن چاند کی عمر بیس گھنٹے سے زائد ہو گی۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی لیکن محکمہ موسمیات نے نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ چاند 18 جولائی کو چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے