اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے: آئی ایم ایف کی تصدیق

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آج ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق کر دی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ گزشتہ روز طے پایا اور آئی ایم ایف نے اب فنانسنگ فرق کے پلان کی منظوری دے دی ہے اس طرح آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ سے پہلے ایک اور شرط پوری ہو گی۔

آئی ایم ایف نے 12 جولائی (آج) اجلاس ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کی جائے گی جب کہ رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت حاصل کیے جائیں گے۔

واضح رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 9 ماہ کے لیے 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے