اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیلاب کا خطرہ ،پنجاب حکومت کا دریاؤں کے بیڈز میں آبادیوں کےانخلا کا فیصلہ

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب کی نگران حکومت نے سیلاب کےخطرے کے پیش نظردریاؤں کے بیڈز میں آبادیوں کے انخلا کا فیصلہ کرلیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک بیان میں بتایا کہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاری کے لیے متعلقہ محکموں کی مشاورت مکمل ہوچکی،تمام ندی نالوں اور دریاؤں کے بیڈز میں غیر قانونی آبادیوں کے انخلا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ محکمہ صحت اور ریسکیو کسی بھی قسم کی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،پی ڈی ایم اے متعلقہ محکموں کے ساتھ اشتراک کار کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے مختلف موسمیاتی ماڈلز کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پردرمیانے درجے کا سیلاب کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے ملحقہ نشیبی علاقے ممکنہ اثرات کے زیرِ اثر آسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے