اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اوورسیز ملک کا سرمایہ، انکے تمام مسائل حل کریں گے، نواز شریف

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ تارکین وطن کی نمائندہ جماعت ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں گے۔

نواز شریف سے سعودی عرب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے جدہ میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کی سربراہی میں ملنے والے وفد میں مہر عبدالخالق لک جنرل سیکرٹری جدہ، سینئر رہنما عرفان الحسن سدرہ، ڈپٹی سوشل میڈیا ہیڈ ذوہیب شہزاد کھوکھر، سیف منظور ملک اور مولوی عبدالشکور شامل تھے۔

میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، تارکین وطن کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، ان کو حل کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے، پاکستان کی بدحال معیشت کو دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن کر رہے ہیں، انشاءاللہ جلد پاکستان دوبارہ ترقی کے اس سفر کا آغاز کرے گا جو سازش کے تحت 2018 میں ختم کیا گیا تھا۔

وفد کی جانب سے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے