12 Jul 2023
(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو راضی کرنے کی بجائے غریبوں کے مسائل حل کیے جائیں۔
امیر جماعت اسلامی نے ایک پیغام میں کہا مہنگائی کے خلاف دھرنے دینے والے آج خاموش ہیں، 13 سیاسی جماعتیں 15 مہینوں میں ایک شعبے میں بھی بہتری نہیں لاسکیں۔
سراج الحق نے کہا کہ سیاست چند خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، فیصلے ملک سے باہر ہوتے ہیں، اسمبلیاں ربڑ سٹمپ ، کوئی آئین کی حکمرانی کے لیے تیار نہیں، حالات اسی طرح رہے تو جمہوریت مستحکم ہو گی نہ ملک آگے بڑھ سکے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات صاف اور شفاف نہ ہوئے تو نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔