اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھاٹی گیٹ : تین منزلہ مکان میں آگ لگ گئی، 10 افراد جاں بحق

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اندرون لاہور بھاٹی گیٹ کے علاقے میں آتشزدگی نے قیامت ڈھا دی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی جان لے لی۔

لاہور میں بھاٹی گیٹ کے علاقے میں بلڈنگ میں آگ لگ گئی، واقعہ میں جھلس کر 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ظہیر الدین بابر نامی شہری کی اہلیہ، بچے، پوتے اور پوتیاں شامل ہیں۔

ریسکیو کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ نے بلڈنگ کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جاں بحق ہونے والوں نے خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا تھا جنہیں بچایا نہ جا سکا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اس المناک واقعہ پر دلی رنج ہوا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے