اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے نگران وزیر اعلیٰ کی زیر قیادت صوبائی کابینہ کی ملاقات

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں نگران صوبائی کابینہ نے ملاقات کی ہے جس کے دوران متعدد اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ہوم اکنامکس کالج بہاولپور کو فوری مکمل کر کے چلانے اور بہاولپور انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو پنجاب حکومت کی طرف سے زمین دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سکولوں سے باہر بچوں کو انرول کیا جائے اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن P.E.F کو دوبارہ بہتر انداز میں چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب جیسے بڑے صوبے کو مختصر کابینہ سے احسن طریقے سے چلانا قابل تحسین ہے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے خصوصی کاوشیں قابل تعریف ہیں، بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے یہ عمل رکنا نہیں چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے سے مثبت نتائج آ رہے ہیں، یہ خوش آئند بات ہے کہ اس حوالے سے صوبائی حکومتیں اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ مختصر مدت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے