اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(لاہور نیوز) سعودی عرب سے اربوں ڈالرز کی رقم ملنے سے زبردست تیزی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان اور بین الاقوامی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد سعودی عرب سے ملنے والی اربوں ڈا لرز کی رقم ملنے پر حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث 45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست انداز میں ہوا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ سعودی عرب سے پاکستان کو دو ارب ڈالرز مل چکے ہیں ، اس کے بعد سرمایہ کاروں نے کھل کر دلچسپی کا اظہار کیا، اسی دوران تیزی ایک موقع پر600 پوائنٹس کی سطح چھو گیا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ 570 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 45155.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.28 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ جبکہ 24 کروڑ 81 لاکھ 70 ہزار 894 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے