اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ، زیر تعمیر چناب روڈ کا جائزہ لیا

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا اور زیر تعمیر چناب روڈ کاجائزہ لیا۔

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کو چیف انجینئر اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ 60 ہزار کنال پر مشتمل ایل ڈی اے سٹی لاہور کی سب سے بڑی ہاؤسنگ سکیم ہو گی۔ ایل ڈی اے سٹی میں سپورٹس کمپلیکس ، کرکٹ سٹیڈیم، کمیونٹی سنٹر اور سٹیٹ آف دی آرٹ مسجد تعمیر کی جارہی ہے۔ 40 کنال پر مشتمل سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور کی سب سے بڑی مسجد اور تھیم پارک بھی ایل ڈی اے سٹی میں بنایا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے زیر تعمیر چناب روڈ کا دورہ کیا اور جناح سیکٹر میں جاری تعمیراتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے