اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم نے با اختیار خواتین پروگرام کا اجرا کر دیا

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے با اختیار خواتین پروگرام کا اجرا کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آبادی کا نصف سے بھی زیادہ حصہ خواتین ہیں، خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، خواتین ملک میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے رہی ہیں، خواتین بچوں کی تعلیم و تربیت اور معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 75 سال گزرنے کے باوجود خواتین کے حقوق کی فراہمی کے لیے خاطرخواہ کام نہیں کیا گیا، قومیں خواتین کے کردار کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں، پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج معاشی و خوشحالی کا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نے دو ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیئے ہیں، کب تک ہم قرضے لیتے رہیں گے، یہ ہے وہ سوال جو مجھے اپنے آپ اور سب سے کرنا ہے، ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرنا ہو گا، 90ء کی دہائی میں پاکستان بڑا مستحکم تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرد و خواتین کو پاکستان کی ترقی میں بھرپور حصہ لینا ہو گا، بااختیار خواتین پروگرام میں شہدا کی فیملیز کے لیے فنڈز رکھا گیا ہے، کل 12 تاریخ کو آئی ایم ایف بورڈ بیٹھے گا، دعا کریں معاہدہ ہو جائے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ کب تک آئی ایم ایف کے پاس جاتے رہیں گے، اگر زنجیریں توڑنی ہیں تو تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا، اللہ نے پاکستان کو بےشمار وسائل سے نوازا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے