اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ بلدیات 15 کمپنیز کے بورڈز فعال نہ کر سکا

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(لاہور نیوز) محکمہ بلدیات 4 ماہ بعد بھی 15 کمپنیز کے بورڈز فعال نہ کر سکا۔

بورڈز فعال نہ ہونے سے چیئرمین کی ہائی پاور کمپنیوں کو نہ مل سکی۔ شہری کمپنیوں کی سہولتوں سے محروم ہیں۔

لاہور سمیت 8 سالڈ ویسٹ کمپنیوں کے بورڈز فعال نہ ہونے سے 45 ارب روپے کا بجٹ پاس نہ ہو سکا۔  8سالڈ ویسٹ کمپنیوں میں نئی فیصلہ سازی بھی رک گئی۔ نئی لینڈ فل سائٹ اور کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کا ہدف 4 ماہ سے التوا کا شکار ہے۔

پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی اور پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کا بورڈ فعال نہ ہو سکا۔ پنجاب کیٹل مارکیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور لاہور میٹ کمپنی کا بورڈ بھی تاحال فعال نہ ہوا۔ لاہور پارکنگ کمپنی اور شہر خموشاں اتھارٹی کا بورڈ فعال ہونے کا منتظر ہے۔ شہر خموشاں اتھارٹی کے زیر اہتمام قبرستان نہ بنائے جا سکے۔ پارکنگ کمپنیوں کے بورڈز فعال نہ ہونے سے ڈیجٹیلائزیشن کا منصوبہ بھی لٹک گیا۔

سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد کا کہنا ہے کہ بہت جلد کمپنیوں کے بورڈز فعال کر دئیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے