11 Jul 2023
(لاہور نیوز) ایئرکنڈیشن نہ چلنے کے باعث میٹرو بس سٹاف اور وکلاء کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔
میٹرو بس سٹاف اور وکلاء کی گجومتہ سٹیشن پر مڈ بھیڑ ہو گئی ۔ وکلاء نے میٹروبس میں ایئرکنڈیشن نہ چلنے پر سٹاف سے استفسار کیا جس پر وکلاء اور سٹاف میں تلخ کلامی ہو گئی ۔
وکلاء نے گجومتہ سٹیشن پر میٹرو بس کو روک لیا جس کے باعث مسافروں کی لائنیں لگ گئیں۔ وکلاء اور سٹاف میں جھگڑے کے سبب میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔