(لاہور نیوز) تاریخی شادی لال عمارت کی بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ یہ عمارت گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین لٹن روڈ میں موجود ہے۔
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار ویمن لٹن روڈ میں 1909 میں تعمیر کی گئی تاریخی عمارت شادی لال کی تزئین و آرائش اور بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ مہمان خصوصی سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری صنعت احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ شہر کی تاریخی عمارتوں کی بحالی کا کام جاری رہے گا۔ عمارتوں کو محفوظ کرنے سے لاہور میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
پہلے مرحلے میں جسٹس شادی لال کے اس کمرہ عدالت کو بھی ری سٹور کیا گیا ہے جس میں غازی علم دین شہید کا مقدمہ سنا گیا۔
سابق بیوروکریٹ خالد محمود، سینئر ڈی جی ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ، پرنسپل عظمٰی نادیہ، وائس پرنسپل عابدہ خالد اور سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔