اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

قومی سطح پر سجی ربوٹکس نمائش ٹرافی پنجاب گروپ آف کالجز کے پھالیہ کیمپس نے جیت لی

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(لاہور نیوز) پنجاب گروپ آف کالجز طلبہ کی فنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں پیش پیش ہے۔ قومی سطح پر سجی ربوٹکس نمائش ٹرافی پھالیہ کیمپس نے جیت لی۔

انٹر سٹی روبوٹکس نمائش 2023 کی کامیابی کے بعد قومی سطح کے مقابلے ہوئے۔ 14 شہروں سے پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ نے 42 پراجیکٹس نمائش میں پیش کیے۔ انٹرمیڈیٹ لیول کے بچوں نے ٹیکنالوجی کی مدد سے روز مرہ اور انڈسٹری کو درپیش مسائل کا حل پیش کیا۔

مہمان خصوصی ڈی جی فرانزک ڈاکٹر اشرف طاہر، ڈی سی ایم سپارکو ڈاکٹر یاسر اور ڈائریکٹر پنجاب کالجز عارف چودھری نے بتایا کہ طلبہ کو ربوٹکس لیب سہولت دینا پنجاب گروپس کا طرہ امتیاز ہے جس کا طلبہ نے بھر پور استفادہ کیا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روزمرہ زندگی کے مسائل کا حل پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ طلبہ نے مختلف پراجیکٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پنجاب گروپ کی تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قرار دیا۔

روبوٹکس نمائش اور مقابلوں کی ٹیم ٹرافی پھالیہ کیمپس نے حاصل کی جبکہ رنرز اپ ٹرافی لاہور بی ریجن کے حصے آئی۔

تقریب تقسیم انعامات کی سربراہی ایم ڈی پنجاب کالج آغا طاہر نے کی۔ مجموعی طور پر 7  لاکھ مالی انعامات، ٹرافیز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے