اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیلاب کا خدشہ :ریلیف کمشنر پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات جلد مکمل کرنے کے احکامات

11 Jul 2023
11 Jul 2023

( لاہور نیوز) ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے ڈپٹی کمشنرز قصور، اوکاڑہ ، پاکپتن ، بہاولنگر اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنر کو سیلابی صورتحال سے متعلق پیشگی انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

ریلیف کمشنر پنجاب کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول روم میں سٹاف کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے، تمام متعلقہ محکمہ جات تازہ ترین صورت حال سے پی ڈی ایم اے کو آگاہ رکھیں، ریسکیو 1122 کی ڈایزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔

نبیل جاوید نے مزید کہا ہے کہ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے لیے مشینری و دیگر آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول اور ڈیزل کا سٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے، نشیبی علاقوں سے شہریوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے، عوام الناس کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے کا کہنا ہے کہ  فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، میڈیکل کیمپس میں ادویات کی دستیابی کو وافر مقدار میں یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے