اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا، آئی ایم ایف سے ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا، وزارت خزانہ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کی جائے گی جبکہ رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا پلان ہے۔

وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 3 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت حاصل کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہو گا جس میں بورڈ پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل پاکستان کا ایکسٹرنل فنانسنگ کا پلان منظور ہونا لازمی تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے