اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی 5 سالہ ترجیحات کا پلان تیار کیا جارہا: چیئرپرسن سارہ احمد

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کےلئے بے شمار نئے اقدامات کئے گئے، بیورو کا دائرہ کار 9 اضلاع سے بڑھا کر 23 اضلاع تک کر دیا گیا۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے ایک بیان میں بتایا کہ  بچوں کے لیے کمپیوٹر لیب، عوامی آگاہی، ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز ، ملازمت، بہترین تعلیمی سہولیات اور دیگر اہم اقدامات کئے گئے، اسلامک ریلیف پاکستان کے تعاون سے "چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اگلے 5 سالوں کی ترجیحات " کا پلان تیار کیا جارہا ہے، ترجیحات کے پلان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کےلئے اہداف مقرر کئے جائیں گے۔

چیئرپرسن سارہ احمد کا مزید کہنا ہے کہ  ہمارے اہداف میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلانا ہے، تیار کردہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کو پنجاب میں لاگو کرنا ہمارے پلان میں شامل ہے، پنجاب میں بچوں کے لئے کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم تیار کیا جائے گا۔

 چیئرپرسن سارہ احمد نے مزید کہا کہ بچوں کو استحصال سے بچاؤ کےلئے مزید سخت قانون سازی کی جائے گی ، ترجیحات کے پلان میں مقرر کردہ اہداف کے ذریعے بچوں کے تحفظ اور استحصال سے بچاؤ کو ممکن بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے