تجارت
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، سٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
11 Jul 2023
11 Jul 2023
(لاہور نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اچانک کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 85 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر ایک روپے 70 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔