10 Jul 2023
(لاہور نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن تیزی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 377 پوائنٹس اضافے کیساتھ 44 ہزار 585 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 18 ارب 32 کروڑ 45 لاکھ 879 شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 9 ارب 6 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد تھی۔