شہرکی خبریں
دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، محسن نقوی
10 Jul 2023
10 Jul 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے دریائے چناب میں اس وقت خانکی اور قادر آباد کے مقام پر ڈیڑھ لاکھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں محسن نقوی نے کہا خانکی اور قادر آباد کے مقام پر اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے تاہم پنجاب میں دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور تمام دریاؤں میں پانی معمول کے مطابق ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہم ہر 6 گھنٹے بعد محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ محکموں سے دریاؤں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے اپ ڈیٹ حاصل کر رہے ہیں۔