اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل

10 Jul 2023
10 Jul 2023

(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ممبران،سپیشل سیکرٹری و دیگر افسران شریک ہوئے۔

الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شیڈول مکمل طور پر تیار ہیں، پنجاب میں انتخابی گروپس کی رجسٹریشن کا عمل 17 جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب بلدیاتی انتخاب میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی سہولت نہیں دی جا سکتی، صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ رولز 35 فور میں ضروری ترمیم کر دی ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم ضروری ہے تاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں تصادم نہ ہو۔

الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ رولز 2022 میں ضروری ترمیم کے لئے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے