اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، ساہیوال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

10 Jul 2023
10 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کی نئی عمارت میں جدید کارڈیالوجی بلاک بنایا جائے گا، چلڈرن ہسپتال کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میں قائم کیا جائے گا، شہر کے اندر سے گزرنے والی ساڑھے 6 کلو میٹر دو رویہ جی ٹی روڈ کی تعمیر وبحالی کی جائے گی۔

اجلاس میں ساہیوال کے سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، واٹر ری چارج اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا، ساہیوال، پاکپتن روڈ ستمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن اور اوکاڑہ کی چھوٹی نہروں کی پختگی کے پراجیکٹ کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آیا۔

صوبائی وزراء منصور قادر، اظفر علی ناصر،عامر میر، سیکرٹریز آبپاشی،ہاؤسنگ، لوکل گورنمنٹ، تعمیرات و مواصلات، صحت، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،اوقاف اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے، ساہیوال کے کمشنر اور آر پی او، پاکپتن، اوکاڑہ اور ساہیوال کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے