(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عوام کے مفت علاج کی منظوری دے دی۔
محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین اور عوام کے مفت علاج سے متعلق اہم فیصلے ہوئے،پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں مفت علاج کا اصولی فیصلہ کر لیا، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین کے علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گھریلو ملازمین ہیلتھ کارڈ پر بھی علاج کروا سکیں گے، ہیلتھ کارڈ کی حد سے زیادہ اخراجات کی صورت میں ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی، گھریلو ملازمین کے علاج کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کو 200 ملین روپے کی گرانٹ دی جائے گی۔
نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کے مریضوں کو ڈیجیٹل کارڈ جاری کئے جائیں گے، صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر، منصور قادر،سیکرٹریز صحت، خزانہ، لیبر، اطلاعات، کمشنر پیسی اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے۔