اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج، فسطائیت، چنگیزیت اور لاقانونیت ہے: شیخ رشید

10 Jul 2023
10 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، فسطائیت، چنگیزیت، بربریت اور لاقانونیت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ آج صبح 2 بجے میرے عزیز دوست سید قاسم شاہ کے دونوں گھروں میں میری گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا جب میں نہ ملا تو اُن کے گھروں میں بُرے طریقے سے توڑ پھوڑ کی گئی اور اُن کے اکلوتے 11 سالہ بیٹے سید عون محمد کو اٹھا کر ساتھ لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میرے گھروں میں 5 مرتبہ ریڈ کیا گیا جبکہ 30 سال پہلے میری مرنے والی ماں کے گھر کو بھی نہیں بخشا گیا، میرے 3 ٹیلی فون، لیپ ٹاپ، گھڑیاں، گاڑیاں سب کچھ لے گئے،عدالت کےحکم کے باوجود میری گاڑیوں کو واپس نہیں کیا جا رہا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج، فسطائیت، چنگیزیت، بربریت اور لاقانونیت ہے، میں اپنی پارٹی کے نشان قلم دوات پر ایک سیٹ پر الیکشن لڑتا ہوں لیکن میرا ٹوئٹ مجھے آزادانہ جینے کا حق نہیں دے رہا، میرے گھروں کو ھلواڑہ اور چونڈہ بنا دیا گیا ہے، میرے ملازمین کو مار مار کر بازو توڑ دیئے گئے، ملازمین کام چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی مجھ سے زیادہ کسی نے مذمت نہیں کی لیکن میں دباؤ میں آ کر پریس کانفرنس کرنے والوں میں سے نہیں، نسلی اور اصلی ہوں دوستی اور دشمنی قبر کی دیوار تک نبھاؤں گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ جان آنی جانی چیز ہے اور جو قول میرا دنیا بھر میں مشہور ہوا ہے اُسے پھر دہراتا ہوں، موت میری محبوبہ، جیل میرا سسرال، ہتھکڑی میرا زیور ہے، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، موت کے منہ سے بھی انشاءاللہ کامیابی چھین لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے