اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک میں چار سال نفرت کے بیج بوئےگئے ، ہرادارے کو تباہ کیا گیا : مریم اورنگزیب

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں تمام اداروں کو بری طرح تباہ کیا، ملک میں چار سال نفرت کے بیج بوئے گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے ، ریڈیو اور دیگر ذرائع ابلاغ قومی ورثہ اور وقت کی اشد ضرورت ہیں، سکرین کی سیاحت کے ذریعے پاکستان کا مثبت بیانیہ اجاگر ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سینما ہاؤسز کا مقصد نوجوانوں کو سستی تفریح فراہم کرنا ہے ، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سینما اور تھیٹرز بنائے جائیں گے،نئی پالیسی کے تحت نوجوانوں کو فلم سازی کے میدان میں مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں نفرت پھیلا رہا ہے ، گزشتہ 30سال کے دوران سینما ہاؤسز پٹرول پمپ بن گئے، نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ ٹریننگ لیب نہیں ہے، ڈیجیٹل براڈ کاسٹنگ ٹریننگ لیب کا قیام کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ علاقائی ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،عوام کو سستی تفریح فراہم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں،انڈسٹری کو بحال کرنے کیلئے حکومت نئی فلم پالیسی لیکر آئی ہے۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ آنے والا وقت پاکستان اور عوام کو جوڑنے والا وقت ہے ، یہ اقدامات اس لیے کررہے ہیں تاکہ 9مئی جیسا سانحہ دوبارہ نہ ہو ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے