اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(لاہور نیوز) سیاسی اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

وفد نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ آج ہم نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا تو دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا کہ شرپسندوں نے اپنے ہی قائد کے گھرکو کس بے دردی سے جلایا، پاک افواج اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابل معافی جرم نہیں ہے، ہم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

وفد کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے قائد کے گھر لہراتے قومی پرچم اور مسجد کے تقدس کو بھی پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم کسی اور جھنڈے کو نہیں مانتے، ہمارے لیے صرف ایک سبز ہلالی پرچم ہی اہمیت رکھتا ہے اور اسی کے تقدس کیلئے ہم یکجا ہیں۔

وفد نے مزید کہا کہ قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں کے خلاف حکومت پاکستان اور عدالتوں سے جلد انصاف اور سخت سزاؤں کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے