08 Jul 2023
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین سے فون پر رابطہ کیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین سے فون پر ان کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور عزیز و اقارب کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے بھی جہانگیر ترین سے انکے بھائی کے وفات پر تعزیت کاا ظہار کیا ہے ۔
واضح رہے کہ 6جولائی کو جہانگیر ترین کے بھائی اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک عالمگیرترین نے مبینہ طور پر پستول سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی ۔