اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارش سے شہر کے بوسیدہ انفراسٹرکچر کی قلعی کھل گئی، ایک اور سڑک شگاف زدہ

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور میں ہونے والی تیز بارش کے سبب شہر کے بوسیدہ انفراسٹرکچر کی قلعی کھل گئی، صوبائی دارالحکومت کی ایک سڑک شگاف زدہ ہو گئی۔

مون سون کے دوران گزشتہ پانچ برسوں میں لاہور کی مختلف شاہراہوں پر 22 مقامات پر شگاف پڑنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

بارش کے باعث پیکو روڈ پر سڑک کے درمیان گڑھا پڑ گیا، تیز بارش کے سبب سڑک بیٹھنے اور سیوریج لائن ٹوٹنے سے شگاف پڑا، شگاف پڑنے کے مقام کے ساتھ ہی واسا کا مرکزی نالہ بھی گزر رہا ہے، سڑک کے درمیان گڑھا پڑنے سے پیکو روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی۔

 ٹریفک کو ڈائیورٹ کرنے کے لیے واسا نے ٹینکر شگاف کے قریب کھڑا کر دیا، شوق چوک سے کوٹ لکھپت جانے والی سڑک کو شگاف پڑنے کے سبب ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے