اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی سے ٹیکسٹائل برانڈ کے وفد کی ملاقات، ایکسپورٹ بڑھانے پر تبادلہ خیال

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے معروف انٹرنیشنل ٹیکسٹائل برانڈ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیرصنعت ایس ایم تنویر،چیف سیکرٹری اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نے وفد کو بریفنگ دی جبکہ معروف صنعتکار گوہر اعجازنے پنجاب میں کاٹن کی پیداوار میں اضافے کیلئے کئے گئے اقدامات سے وفد آگاہ کیا۔

وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کاٹن کی بہترین پیداوار کیلئے کاشتکاروں کو مراعات اور سپورٹ پرائس دی جارہی ہے، معیاری کاٹن کے حصول کیلئے جعلی بیج اور پیسٹی سائیڈز کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں انڈسٹری کو مناسب نرخ پر بجلی کی فراہمی کیلئے پلاننگ کی جارہی ہے، تمام ادارے صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے ایک پیج پر ہیں، پنجاب سے ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے انڈسٹری کو تمام تر سہولتیں مہیا کریں گے،  وفد کا پنجاب آمد پر خیرمقدم کرتے ہیں۔

وفد میں جان سٹیفن، میتھیوروڈز کے علاوہ صدیق بھٹی،حبیب انور اور عامر فیاض شامل تھے، سیکرٹری توانائی، سیکرٹری صنعت، چیف ایگزیکٹو آفیسرپنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے