اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم تقدیس قرآن پاک: سویڈن واقعہ کیخلاف لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(لاہور نیوز) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں آج یوم تقدیس قرآن پاک منایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی کال پر پاکستانی عوام آج قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر ایک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں۔

سیف الملوک کھوکھر کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ریلی نکالی۔ جماعت اسلامی نے بھی سویڈن حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔ بلدیہ عظمیٰ اور تاجر برادری نے بھی ریگل چوک پر احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکا نے حکومت سے عالمی سطح کی قانون سازی کروانے کا مطالبہ کیا۔

ادھر اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں بڑی تعداد میں شہریوں نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اور عالمی برادری سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

 

صوبہ پنجاب

گوجرانوالہ میں مسیحی برادری بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئی جبکہ فیصل آباد میں آج وکلاء نے ہڑتال کی۔

ملتان میں جماعت اسلامی کی لیبر ونگ نے عید گاہ سے چوک کچہری تک تحفظ حرمت قرآن ریلی نکالی اور سویڈن واقعے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی، سرگودھا میں وکلاء  نے سویڈن واقعے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار روم سے احتجاجی ریلی نکالی۔

بہاولنگر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی، لودھراں میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی اور ریلی میں سویڈن حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔

مظفرگڑھ میں سویڈن واقعے کےخلاف جماعت اسلامی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

 

صوبہ سندھ

کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سویڈن واقعہ پرعدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث آج ضلعی عدالتوں میں کیسز کی سماعت نہیں ہوئی، شہر قائد میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ سکھر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی اور میرپور خاص میں بھی یوم تقدیس قرآن کے موقع پر جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 

بلوچستان، خیبر پختونخواہ

صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی اور نوشکئی میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر صوابی میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سویڈن واقعہ کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

 

آزاد کشمیر

دوسری جانب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی عید گاہ سے آزادی چوک تک سویڈن واقعہ کےخلاف احتجاج کرنے کے لیے پیدل مارچ کیا گیا، مارچ کے شرکا نے سویڈن کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے