اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا پی آئی سی میں سٹیٹ آف دی آرٹ مہمان خانہ کی تعمیر کا حکم

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سٹیٹ آف دی آرٹ مہمان خانہ (سرائے) کی تعمیر کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے پی آئی سی کا دورہ کیا اور مریضوں کے تیمارداروں کے لیے نئے مہمان خانے کی سائٹ کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے نئی سرائے کی تعمیر جلد سے جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئی سرائے میں تیمارداروں کے لئے ہر طرح کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، نئی سرائے کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہئے، یہ نیک کام ہے اس میں تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔

اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی، صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر،معروف بزنس مین گوہر اعجاز،چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، سی سی پی او لاہور، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،چیئرمین پی آئی سی ڈاکٹرفرقد، پرنسپل پی آئی سی ڈاکٹر احمد نعمان اور ڈاکٹر عامر بندیشہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے