اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وضو کے پانی کو قابل استعمال بنانے کا منصوبہ ٹھپ، شہر میں بیشتر واٹر ٹینکس غیر فعال

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(لاہور نیوز) پانی بچاؤ مہم دم توڑنے لگی ، وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ اپنی حیثیت کھونے لگا، شہر میں بنے 11 واٹر ٹینکس میں سے 9 غیر فعال ہوگئے۔

پی ایچ اے نے جوڈیشل کمیشن کی استعمال شدہ پانی بچانے کی پالیسی پر ہی پانی پھیر دیا، شعبہ انجیئنرنگ کی مبینہ کوتاہی  سے 11 میں سے 9 واٹر ٹینکس غیر فعال ہو گئے،7  واٹر ٹینکس تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بند ہیں،  مسجد اقصیٰ پارک گجر پورہ، نگینہ پارک گجر پورہ، صلاح الدین پارک ٹمبر مارکیٹ کا واٹر ٹینک  مکمل فعال نہیں  ہوسکا۔

 قلعہ لکشمن سنگھ میں گول گراؤنڈ پارک اور تکونہ پارک کا واٹر ٹینک تکنیکی خرابی کا شکار  ہے، شادباغ میں کوثر مسجد پارک میں بنے ٹینک کا واٹر کنکشن ہی نہیں لگا جبکہ  طیب مسجد پارک شادباغ کے واٹر ٹینک پر پانی کی فراہمی کے لئے موٹر ہی موجود نہیں ہے،   کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

ڈی جی پی ایچ اے  کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے