اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا بارش حادثات کے زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بارش کے باعث حادثات میں زخمی ہونے والوں کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گنگا رام ہسپتال کا دورہ کیا اور مزنگ ہسپتال سے ملحقہ دیوار گرنے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مزنگ ہسپتال سے ملحقہ شادی ہال کی دیوار گری، 14 زخمیوں کو گنگا رام ہسپتال لایا گیا ہے، 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے، زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ایک دو روز میں دو دو لاکھ روپے کے چیک دیے جائیں گے، واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزرا فیلڈ میں متحرک اور نکاسی آب کا جائزہ لے رہے ہیں، واسا کے سیکرٹری خود شہر کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں  آج شہر کی صورتحال قابو میں ہے، سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے کام شروع کردیا ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عالمگیر ترین کی وفات کی خبر راستے میں ملی، جہانگیر ترین کے بھائی کی ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کروا رہے ہیں، عالمگیر ترین کی فیملی سے بات کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے