اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون کے تگڑے سپیل کے بعد آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز شروع ہونیوالے مون سون کے تگڑے سپیل کے بعد آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں بارش کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، موسلادھار بارش سے جہاں نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں وہیں مختلف حادثات میں سات افراد جان کی بازی بھی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی، مذکورہ علاقے میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ۔

گھنٹوں جاری رہنے والی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والا پانی بعض علاقوں میں اب بھی موجود ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے گھنٹوں محروم رہے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے آج بھی لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے آج ممکنہ بارش کے پیش نظر اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ 8 سے 10 جولائی کے دوران دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے