اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9مئی واقعات کا ایک اور شرپسند گرفتار، والد اور اہلیہ کی سانحہ کی مذمت

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(لاہور نیوز) نو مئی واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند حسان شاکر قانون کی گرفت میں آگیا، ملزم کے والد اور اہلیہ نے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

ملزم حسان شاکر کے والد نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کے شرانگیز واقعات سے ہمارا خاندان دلی طور پر دکھی ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، نو مئی کو شرپسند عناصر نے جو کچھ کیا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، افواج پاکستان ہماری محسن ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

گرفتار ملزم کے والد کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے نوجوان بارڈر پر ڈیوٹیاں دیتے ہیں تو ہم رات کو چین کی نیند سوتے ہیں، ایسا تو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا جو ان شرپسندوں نے 9 مئی کو کر دکھایا، یہ اچھا کام نہیں جس نے بھی کیا ہے میں اس کی پر زور مذمت کرتا ہوں، جو شرپسند اس میں ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔

ملزم حسان شاکر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کو یہی نصیحت کریں گے کہ ایسے شرپسند عناصر سے دور رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے