05 Jul 2023
(لاہورنیوز) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ 8 سے 10 جولائی کے دوران دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، بھارت کی جانب سے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے کے پیش نظر سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے، پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سم صوبائی محکمے فوری طور پر انتظامات مکمل کریں۔