پنجاب گورنمنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار
05 Jul 2023
05 Jul 2023
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خودکش حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمدابراہیم، سپاہی جہانگیر خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی اور شہداء کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بہادر جوانوں نے چوکی پر حملے کو جانوں کا نظرانہ پیش کر کے ناکام بنایا اور قوم کو بہت بڑے نقصان سے بچایا، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ہماری مسلح افواج کے بہادر جوان اپنے خون سے اس ملک کی بقاء کی آبیاری کر رہے ہیں۔