اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکیورٹی فورسز کی چوکی پر خود کش حملہ ناکام، پاک فوج کے 3 جوان شہید

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(لاہور نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں خود کش حملہ ناکام بنا دیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خودکش حملہ آور کا مقصد سکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا تھا، ڈیوٹی پر مامور فوجیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شبہ کی بنا پر خودکش حملہ آور کو روکا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور گاڑی میں سوار تھا، چیک پوسٹ پر روکے جانے پر خود کو اڑا لیا، پاک فوج کے جوانوں کی جرأت مندانہ کارروائی کے نتیجے میں بڑی تباہی ٹل گئی۔

خودکش حملہ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم، سپاہی جہانگیر خان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار صاحب خان شہید کی عمر 41 سال، تعلق میانوالی سے تھا، نائیک محمد ابراہیم کی عمر 40 سال، تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا اور سپاہی جہانگیر خان کی عمر 24 سال، تعلق مردان سے تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے