اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نکاسی آب کے بعد کلمہ چوک انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا: عامر میر

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(لاہورنیوز) نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اظفر علی ناصر نے کلمہ چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عامر میر نے کہا ہے کہ کلمہ چوک انڈر پاس سے نکاسی آب کا کام مکمل کر کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، کلمہ چوک انڈر پاس پر بارشی پانی کے نکاس کیلئے واسا کے مزید 5 واٹر ڈسپوزل پمپس لگوا دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلمہ چوک انڈر پاس سے پانی کے نکاس کی ذمہ داری واسا نے پوری کی، بارشوں کے موجودہ سپیل کے دوران صوبائی وزراء بذات خود نکاسی آب کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے، 2018 کے بعد پہلی مرتبہ 8 گھنٹے میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

نگران صوبائی وزیر عامر میر نے مزید کہا ہے کہ اس سے قبل 2018 میں 18 گھنٹوں میں 280 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، بارش کے فوری بعد شہر کے مختلف علاقوں سے پانی نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا تھا،تاہم  شہر کے مختلف علاقوں سے پانی نکال دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے