اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملکی ترقی و دفاع میں پختون برادری کا کردار قابل تحسین ہے: گورنر پنجاب

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے پختون خوا ملی عوامی پارٹی پنجاب کے صدر ایاز خان اچکزئی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب مبین خان مہمند نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کی بدولت ملک کی معیشت سمیت دیگر شعبوں میں استحکام آ رہا ہے، پنجاب میں بسنے والے پختون برادری کے لوگ صوبے کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔ 

بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ پختون برادری کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کے متعلق مسائل متعلقہ محکموں تک پہنچائے جائیں گے، ملکی تعمیر وترقی اور دفاع وطن میں پختون برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔

مبین خان مہمند نے اس موقع پر کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات اور آرمی تنصیبات پر حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جبکہ ایاز خان اچکزئی نے کہا کہ پختون برادری کے لوگوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ مسائل حل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں تک پہنچائے جائیں۔

گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفد میں عبداللہ خان اچکزئی، بریال آغا، حاجی خالقداد ترین، گلاب خان، گل محمد ریگوال، تحصیل خان، رحمت خیل صاحب نور اور خان قاسم خیل شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے