05 Jul 2023
(لاہور نیوز) پنجاب میڈیکل فیکلٹی میں غیر قانونی تقرریاں کر دی گئیں۔ رجسٹرار کی سیٹ پر غیر متعلقہ افراد کے آرڈر جاری کر دیئے گئے۔
فائزہ حسین کو پنجاب میڈیکل فیکلٹی کا رجسٹرار تعینات کر دیا گیا۔ رجسٹرار کی سیٹ پر ٹیکنالوجسٹ اور ڈاکٹر کا تقرر ہی ہو سکتا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ نے رجسٹرار کی سیٹ پر 19 ویں سکیل کی فارماسسٹ کے آرڈر کر دیئے۔
فارماسسٹ فائزہ چلڈرن ہسپتال میں بطور ڈرگ کنٹرولر کام کر رہی تھی۔ قانونی طور پر فارماسسٹ فارمیسی کونسل کے ماتحت ہے جو الائیڈ ہیلتھ کیڈر میں نہیں آتا۔
ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل شاہد لطیف کا کہنا ہے فارماسسٹ ڈاکٹر نہیں وہ ٹیکنالوجسٹ میں شمار ہوتا ہے۔