اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت برتنے پر کارروائی کا فیصلہ

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(لاہور نیوز) انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت برتنے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

صوبائی ڈینگی مانیٹرنگ کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ نگران صوبائی وزراء جمال ناصر، منصور قادر،اظفر علی ناصر اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر پرائمری صحت جمال ناصر کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی تشخیص کیلئے رورل ہیلتھ سینٹرز میں سی بی سی ٹیسٹ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ پرائیویٹ ہسپتالوں سے ڈینگی رپورٹنگ بہتر بنانے کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن کردار ادا کرے۔

وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے کہا ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی مہم کی خود نگرانی کریں۔

اجلاس میں بارشوں کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔ اس حوالے سے محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے فیلڈ سٹاف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ کمیٹی نے ملتان میں ڈینگی کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے