اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں ترقیاتی کام التوا کا شکار، نصف سال گزر گیا

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(لاہور نیوز) شہر میں ترقیاتی کام التوا کا شکار ہیں۔ نصف سال گزر گیا۔ ٹوٹی گلیاں اور سڑکیں تعمیر نہ ہو سکیں۔

شہریوں کی درخواستوں پر تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا۔ پانچ ارب کے ترقیاتی کاموں کا اجرا نہ ہونے سے فنڈز حکومتی خزانے میں واپس چلے گئے۔

اسلام پورہ، سنت نگر، کریم پارک اور قصور پورہ کیلئے 1 ارب 25 کروڑ کی 21 ترقیاتی سکیمیں التوا کا شکار ہیں۔ ریواز گارڈن، چوبرجی، ملتان روڈ کے لئے ایک ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز تاحال منتقل نہ ہو سکے۔ پی پی 158 ، 159 اور 160 کے لئے فی کس 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز رک گئے۔ پی پی 161، 167، 170 اور 173 کے لئے فی کس 7 کروڑ پچاس لاکھ روپے کے فنڈز کو بریک لگ گئی۔

این اے 133 کے لئے تاحال فنڈز جاری نہ ہو سکے۔ این اے 125 امین پارک، راوی روڈ کے لئے 10 کروڑ روپے کا اجرا التوا کا شکار ہے۔ نیلا گنبد، نیپئر روڈ، بانساں والا بازار کیلئے 10 کروڑ روپے روک دئیے گئے۔ اردو بازار، دھوپ سڑی روڈ، پیسہ اخبار مارکیٹ میں 8 کروڑ روپے سے ترقیاتی کام نہ ہو سکا۔ دھوپ سڑی قبرستان کی چار دیواری کے لئے 3 کروڑ روپے جاری نہ ہوئے۔

چیف آفیسر انفراسٹرکچر میاں ثاقب کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کو منظور کروایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے