04 Jul 2023
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے 3جولائی 2023 بروز پیر کو خدمات کے حصول کے لیے موبائل اراضی ریکارڈ سنٹر بہاولپور کا دورہ کیا اور موبائل اراضی ریکارڈ سنٹر سے فرد کی خدمات حاصل کیں۔
گورنر پنجاب نے خدمات کی فراہمی پر پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے تمام عوامی خدمات کے اقدامات خصوصاًموبائل اراضی ریکارڈ سنٹر سے خدمات کی فراہمی کو سراہا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کے جدید کمپوٹرائزڈ نظام کے تحت ناصرف دھوکہ دہی اور فراڈ کا خاتمہ ممکن ہوا ہے بلکہ وہ کام جو پہلے کئی کئی مہینوں میں نہیں ہوتا تھا اب وہ چند منٹوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ پلرا جدید ٹیکنالوجی کی مد دسے عوام کے لیے سسٹم کو مزید سہل بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔