اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین نے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور دو طرفہ اشتراک کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

ملاقات میں زراعت، لائیو سٹاک اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، چین پنجاب میں کاٹن اور چاول کے ہائی کوالٹی بیچوں کی فراہمی کے لیے تعاون کرے گا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چین کو پنجاب سے میٹ ایکسپورٹ کی پیش کش بھی کی۔

چینی قونصل جنرل نے حلال میٹ سرٹیفیکیشن کے  اجراء میں تعاون کی یقین دہانی کروائی، ملاقات میں جدید کیٹل فارمنگ کے حوالے سے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

محسن نقوی نے دوران ملاقات گفتگو میں کہا کہ کاٹن ریسرچ کے لئے بھی چینی ماہرین سے استفادہ کیا جائے گا، چینی قونصلیٹ کے تعاون سے ایس پی یو کے جوانوں کو چینی زبان سکھائی جائے گی، زراعت، لائیو سٹاک،آئی ٹی او ردیگر شعبوں میں تعاون کاخیر مقدم کریں گے۔

چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین نے کہا کاٹن کے فروغ کیلئے چائنہ نیشنل کاٹن ایسوسی ایشن اپٹما کیساتھ تعاون کررہی ہے، زراعت اور آئی ٹی کے فروغ کیلئے نگران وزیراعلیٰ کا وژن قابل تحسین ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے