اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پی آئی سی کا دورہ، پرانی ایمرجنسی فعال کرنے کا حکم

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب اچانک دورے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے، محسن نقوی نے ہسپتال کی پرانی ایمرجنسی کا معائنہ کیا اور اسے جلد دوبارہ فعال کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی آئی سی میں دل کے مریضوں کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور سہولیات بارے استفسار کیا، محسن نقوی نے مریضوں سے بائی پاس اور پرائمری انجیوگرافی کی سہولت بارے بھی دریافت کیا۔

مریضوں اور تیمارداروں نے پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، محسن نقوی نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں داخل مریضوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پرانی ایمرجنسی دوبارہ فعال ہونے سے مریضوں کے لیے مزید بیڈز کی گجائش پیدا ہو گی، ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہسپتالوں کے دورے کر رہا ہوں، پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں میں بہتری آئی ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف  ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں۔

صوبائی وزراء عامر میر، منصور قادر، معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے