اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی پنجابی فلم 'کیری آن جٹا 3' کا پاکستانی باکس آفس پر راج، 6 کروڑ کما لیے

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) عید الاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی فلموں میں بھارتی پنجاب فلم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مجموعی طور پر7 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں، ذرائع کے مطابق عید کے پہلےدن پاکستانی فلموں کوفروغ کرنے کے لیے زیادہ تر سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی پنجابی فلم کیری آن جٹا 3 نے مجموعی طورپرپاکستان میں 225 ہزارامریکی ڈالرز کا بزنس کیا جو کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق 6 کروڑ کی رقم بنتی ہے۔

عید کے پہلے دن سب سے زیادہ شوز پاکستانی فلم تیری میری کہانیاں کو ملے جن کی مجموعی تعداد 174 ہے، دوسرے نمبر پربھارتی پنجابی فلم کیری آن جٹا 3 ہے جس کو 100 شوز ملے ہیں، واضح رہے کہ یہ فلم صرف پنجاب سرکٹ میں ریلیز کی گئی ہے۔

تاحال کیری آن جٹا 3 کی نمائش پورے پنجاب میں نہیں ہوسکی، تاہم اس کے باوجود بھی کیری آن جٹا 3 کا بزنس تمام پاکستانی فلموں سے زیادہ رہا، جبکہ 3 دن میں پاکستانی فلم تیری میری کہانیاں کا مجموعی بزنس 2 کروڑ 33 لاکھ کا رہا۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے