پنجاب گورنمنٹ
شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات
03 Jul 2023
03 Jul 2023
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی۔
شہباز شریف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کے دوران افواج پاکستان کے حوالے سے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی۔علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں متعلقہ وزارت کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔