اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پہلی مون سون بارشوں کا سلسلہ 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق پہلی مون سون بارشوں کا سلسلہ 3 سے 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ مون سون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، طوفان کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں، بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیں، متعلقہ اداروں کو ہنگامی مشینری و عملے کی موجودگی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ایمرجنسی میڈیکل عملہ کی موجودگی یقینی بنائے، سیاح و مسافر سفر سے قبل موسمی حالات سے با خبر رہیں۔

کسان و مویشی مالکان کو موسمی حالات کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، متعلقہ ادارے سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقہ مکینوں کو پیشگی اطلاع فراہم کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے